آزادی مارچ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی، شیخ رشید، شاہ محمود بری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آزادی مارچ سے متعلق تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی، شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کر دیا۔

سول جج ملک عمران  آزادی مارچ پر درج مقدمات میں محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے صداقت عباسی اور علی نواز اعوان کو بھی بری کر دیا۔

سماعت سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ (ضلع کچہری) پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ آزادی مارچ پر درج مقدمے میں بانیٔ پی ٹی آئی، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی، صداقت عباسی اور دیگر نامزد تھے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*