آتشزدگی کا واقعہ ، تخریب کاری یا سازش ؟

آگ عمارت کے میز نائن فلور پر لگی جو بالائی منزلوں تک پھیلتی گئی، گراو¿نڈ اور میزنائن فلو ر مکمل جل گئے۔ فائر بریگیڈ کی رپورٹ

شارع فیصل کی سولہ منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی حتمی وجہ سامنے نہ آسکی۔ تخریب کاری یا سازش کے عنصر کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا

تحقیقات کی جائےگی کہ بند بلڈنگ میں آگ کیسے لگی، یہ کسی قسم کی سازش کا نتیجہ تو نہیں، متعلقہ اداروں سے تفصیلی رپورٹ مانگ لی، گورنر سندھ

24 سے 36 گھنٹوں میں رپورٹ آجائے گی جس کی بھی غفلت پائی گئی اسے سزا ملے گی، اس کے بارے میں میڈیا کو بھی بتایا جائے گا، گفتگو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شارعِ فیصل پر واقع 16 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔ واقعے میں تخریب کاری یا سازش کے عنصر کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ،محکمہ فائر بریگیڈ نے عمارت میں آگ لگنے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی۔فائر بریگیڈ کی رپورٹ کے مطابق آگ عمارت کے میز نائن فلور پر لگی جو بالائی منزلوں تک پھیلتی گئی،آگ لگنے کے باعث عمارت کی ان منزلوں کو جزوی نقصان پہنچا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنے سے گراو¿نڈ اور میز نائن فلور مکمل طور پر جل گئے، آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہو سکا۔واضح رہے کہ رات گئے کراچی کی شارع فیصل پر نرسری کے قریب 16 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔عمارت کی آگ پر 12سے زائد فائر ٹینڈر اور 2 اسنارکل کی مدد سے قابو پایا گیا تھا۔۔اس حوالے سے گورنر کامران ٹسوری کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی تحقیقات کی جائے گی کہ بند بلڈنگ میں آگ کیسے لگی یہ کسی قسم کی سازش کا نتیجہ تو نہیں، متعلقہ اداروں سے تفصیلی رپورٹ مانگ لی ہے 24 سے 36 گھنٹوں میں رپورٹ آجائے گی جس کی بھی غفلت پائی گئے اسے نہ سزا ملے گی بلکہ اس کے بارے میں میڈیا کو بھی بتایا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*