آئینی تقاضا ہےکہ سکیورٹی ادارے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈیل نہ کریں، فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ آئین کا تقاضا ہےکہ سکیورٹی ادارے عمران خان کو  بطور  وزیراعظم ڈیل نہ کریں۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سفیرکی کیبل اور سکیورٹی معاملات پر عسکری قیادت اپوزیشن کو اعتماد میں لے، سکیورٹی کی بریفنگ کے قانونی مستحق اب عمران خان نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ ڈی جی آئی ایس آئی کوبلا کربریفنگ لے،حقیقت کیا ہے، عمران خان کے خلاف اسمبلی کی اکثریت عدم اعتماد کرچکی ہے، عمران خان اس ملک کے قانونی وزیراعظم نہیں رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر  اور عمران خان آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں، ایک ایک منٹ ملک کے لیے بھاری ثابت ہو رہا ہے، اس ڈرامے کا ڈراپ سین فوراً ہوجانا چاہیے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*