
اسلام آباد : پاکستان میں یکم مارچ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ، تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟
عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 5.13 روپے کا اضافہ متوقع ہے اور نئی قیمت 263.30 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6.8 روپے فی لیٹر کا اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد یہ 282.50 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی اور قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم سے ہوگا اور یہ قیمتیں اگلے 15روز کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 2.7 فیصد اضافہ اور سپریڈز میں معمولی اضافہ اس قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ ہیں۔
گزشتہ پندرہ دن میں وفاقی حکومت نے ڈیزل کی قیمت 275.7 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت 258.17 روپے فی لیٹر مقرر کی تھی۔
