یورپی یونین نے یمن کے حوثی باغیوں کو بلیک لسٹ کر دیا

یورپی یونین نے یمن کے حوثی باغیوں کو بلیک لسٹ کر دیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے یمن کے حوثی باغیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ یمن میں شہری بنیادی ڈھانچے اور عوام پر حملوں کے تناظر میں کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کرنا بھی حوثی باغیوں پر پابندیوں کی وجہ ہے۔دوسری جانب خلیجی تعاون کونسل کی جانب سے یمن میں فریقین کے درمیان مذاکرات کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ یمن کے معاملے پر فریقین میں مذاکرات رواں ماہ کے اختتام تک ریاض میں شروع ہو سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں سمیت تمام فریقیں کو مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*