
سٹی کورٹ کراچی میں سانحہ گل پلازہ کیس کی سماعت کے دوران گل پلازہ ایسوسی ایشن کے صدر تنویر پاستہ نے عدالت کے سامنے جذباتی انداز میں اپنا موقف بیان کیا ہے۔ کیس کی کارروائی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک حادثے میں ان کے اپنے لوگ متاثر ہوئے، تاہم ان کے بقول تاجروں کو ہی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد ان کی ہی سفارش پر متاثرین میں 7 ارب روپے سے زائد کی امدادی رقم کی تقسیم ممکن بنائی گئی تھی، اس لیے کیس میں تمام تر حقائق کو مدِ نظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے۔
