
ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ آبنائے ہرمز پر نیا آرڈر نافذ ہوگا، ہرمز سے گزرنے کیلئے ایرانی نیوی کی اجازت لازمی ہوگی۔
پاسداران نے کہا کہ ایران کیجانب سے طے کیے گئے راستے پر جہاز سفر کریں گے جبکہ نیول جہازوں کے گزرنے پر سخت پابندی ہے۔
رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ٹرمپ نے ایران کی نہیں اپنے دوستوں کی ناکہ بندی کی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی باتوں کو کوئی نہیں سنتا۔
یاد رہے کہ ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھول رہے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ آمد و رفت اُس مربوط (کوآرڈینیٹڈ) راستے کے مطابق ہوگی جس کا اعلان پہلے ہی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن آف ایران کی جانب سے کیا جا چکا ہے، جو اسلامی جمہوریہ ایران کے تحت کام کرتی ہے۔
