گولی پیچھے سے لگی تھی، جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے: میر رضا کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق میر رضا کو گولی پیچھے سے لگی تھی، میر رضا کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے، پولیس سرجن کے اٹھائے گئے تمام 14 پوائنٹس کے جوابات مل گئے ہیں۔

ادھر  میر رضا کے والد میر حسین کا کہنا ہے کہ انکی ایک آڈیو بھی سامنے آگئی ہے، گزشتہ روز بیٹے کی آڈیو کا کہا گیا تھا، یہ نہ میرے بیٹے کی آواز ہے نہ میری، انہوں نے سوال کیا کہ اس کیس سے آڈیو کالز کا کیا تعلق ہے؟

میر رضا کے والد میر حسین  نے کہا پہلے پوسٹ مارٹم ہوا تو خول ملا، اب میر رضا کی قبر کشائی کے دوران آڈیو  آرہی ہیں، یہ کون اور کیوں کررہا ہے سمجھ نہیں آرہا۔

یاد رہےکہ میر رضا کی قبر کشائی کے دوران میڈیکل بورڈ کے ارکان، میر رضا کے اہلخانہ اور وکیل جبران ناصر بھی سوسائٹی قبرستان میں موجود رہے۔

پولیس سرجن، سربراہ شناخت پروجیکٹ اورمجسٹریٹ بھی قبرستان میں موجود رہے، اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے میر رضا کے والد میر حسین کا کہنا تھا قبر کشائی کی کارروائی سے مطمئن ہوں، دعا ہے پوسٹ مارٹم میں جو کچھ پہلے ہوا اب نہ ہو، جو بھی رپورٹ آئے گی تسلیم کریں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*