گلگت بلتستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ: حکام

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اورٹیکنیکل سٹاف کے تین اراکین سوار تھے۔

گلگت بلتستان میں پیر کو ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر آرمی ایوی ایشن کا تھا اور یہ چلاس تھور کے مقام پر  گر کر تباہ ہوا۔

فیض اللہ فراق نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور ٹیکنیکل سٹاف کے تین اراکین سوار تھے۔‘

انہوں نے بتایا کہ کمانڈر ایف سی این، ڈی جی گلگت بلتستان سکاؤٹس، کمشنر دیامر سمیت عوام کی بڑی تعداد موقعے پر پہنچ چکی ہے۔

’ ہیلی کاپٹر میں لگی آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے۔‘

ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹس اور عملے کے دیگر تین افراد سے متعلق ترجمان نے کچھ نہیں بتایا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے تاحال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*