گزشتہ روز کی ریکارڈ کمی کے بعد فی تولہ سونا 16 ہزار 300 روپے مہنگا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی  فی تولہ  قیمت میں کمی کے اگلے ہی روز بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 16 ہزار 300روپے اضافے سے 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے۔

اس کےعلاوہ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت  13 ہزار 975 روپے بڑھ کر   3 لاکھ97  ہزار 858 روپے ہوگئی۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت163 ڈالربڑھ کر4413 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں  ایک تولہ سونے کی قیمت میں 43 ہزار 600 روپے کی ریکارڈ کمی ہوئی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*