کےالیکٹرک مافیا ہے، اس کے افسر علاقے کے بدمعاش ہیں

سند اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ کےالیکٹرک کراچی میں مافیاکی طرح کام کر رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عام صارف کو تنگ کیاجائے گا تو کےالیکٹرک سے بڑی بدمعاش عوام ہے کےالیکٹرک کےعلاقائی جی ایم علاقےکے بدمعاش ہیں کے الیکٹرک کےافسران میڈیا کے کیمروں سے کیوں ڈرتے ہیں۔

علی خورشیدی نے کہا کہ یہ یاد رکھیں اگلا اجلاس کےالیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے کریں گے، بتائیں سی ای او کہاں ہیں؟ کب واپس آئیں گے، کیا اجلاس میں موجود حکام سی ای او کے برابر اختیارات رکھتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی بات کرتے ہیں تو کیوں آئے تھے بہادر آباد سینیٹرز اور صدرمملکت کیلئے ووٹ لینے، سندھ عام سندھیوں کا ہے ہم نے سندھیوں کو شاہوں سے آزاد کرانا ہے، فیلڈمارشل اسلام آباد ٹاکس میں سپرپاور کو بیٹھانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور مڑ کر دیکھتے ہیں تو گورننس کا یہ حال ہے گٹر کا ڈھکن نہیں گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کے باعث باعث اموات ہورہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین ریلی پر بات کر رہے ہیں تو اس کا مطلب ریلی کامیاب تھی اس صوبے میں میگا پروجیکٹ وفاق بنا کردیتی ہے سیاسی گرماگرمی نومبر دسمبر تک چلے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*