کے ایم سی کی 106 سڑکوں کی بحالی کا کام اتوار سے شروع کیا جائے گا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ بارش سے متاثرہ کے ایم سی کی 106 سڑکوں کی بحالی کا کام اتوار سے شروع کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی آدھا ہو یا پورا، یہ ہمارا ہی شہر ہے اور ہم ہر علاقے میں جا کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی سڑکیں شدید متاثر ہوئی ہیں تاہم کے ایم سی کے زیر انتظام 106 مین شاہراہوں کی بحالی ان کی بطور میئر ذمہ داری ہے اور وہ اس ذمہ داری کو پورا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے مسائل کے مستقل حل کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر فیصلے کرنے ہوں گے، کیونکہ ماضی کے تمام میئرز بھی یہ تجویز دیتے رہے ہیں کہ ایک واضح کمانڈ اسٹرکچر ہونا ضروری ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*