کوہلی بیٹی کی تصاویر کیوں شیئر نہیں کرنا چاہتے؟

حال ہی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی وامیکا کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی جو کہ دونوں کو ہرگز پسند نہ آیا۔

بہت سے مداحوں کے ذہنوں میں یہ سوال ہے کہ آخر کوہلی اپنی بیٹی کی تصویر کیوں نہیں منظرِ عام پر لانا چاہ رہے۔

دراصل ویرات کوہلی نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک ان کی بیٹی سمجھدار نہیں ہو جاتی، وہ اسے سوشل میڈیا اور کیمروں سے دور رکھیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک انہوں نے کبھی بھی وامیکا کی کوئی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر نہیں کی۔

 یہی نہیں، انہوں نے یہ درخواست بھی کی تھی کہ کوئی بھی وامیکا کی تصویر نہ لے۔ تاہم اس وقت وامیکا کی پہلی جھلک ملنے کے بعد مداح کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

ویرات نے خود سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی خبر دی۔ 

اس پوسٹ میں انہوں نے صرف کیپشن لکھا اور بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا۔ انہوں نے لکھا ہم دونوں کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ آج دوپہر ہماری ایک بیٹی ہوئی ہے۔ ہم آپ کی محبتوں اور نیک تمناؤں کے لیے تہہ دل سے مشکور ہیں۔انوشکا اور ہماری بیٹی دونوں ٹھیک ہیں اور ہم خوش

قسمت ہیں کہ ہمیں اس زندگی کے اس باب کا تجربہ کرنا پڑا۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ یقینی طور پر سمجھ جائیں گے کہ اس وقت ہر کسی کو تھوڑی رازداری کی ضرورت ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*