
میئر کراچی مرتضی وہاب نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کے لئے پانی لانے والی نئی نہر کی پرانی وڈیوز پر پروپگنڈا کیا جارہا ہے،کنکریٹ کے کام میں اس طرح کے مسائل سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا 22 برس بعد پیپلز پارٹی کی کوششوں سے شہر کو اضافی پانی مل رہا ہے، 12.8 ارب روپے کی لاگت سے دس ماہ کی ریکارڈ مدت میں منصوبہ مکمل کیا ہے، اگر پروپگنڈا درست ہوتا تو تیرہ اگست کو افتتاح نہیں کیا جارہا ہوتا، نئی نہر کا منصوبہ دس کروڑ گیلن یومیہ پانی شہر تک پہنچائے گا، اس منصوبے کے بعد پرانی نہر کی مرمت کریں گے۔
