کرم اللہ وقاصی کا منعم ظفر کو جواب: جماعت اسلامی میئر کراچی اور بلاول بھٹو کا نام استعمال کر کے اپنی سیاست چمکا رہی ہے

کراچی:(اسٹاف رپورٹر )
میئر کراچی کے ترجمان اور کے ایم سی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میئر کراچی اور بلاول بھٹو زرداری کا نام استعمال کر کے اپنی سیاسی حیثیت بہتر بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ ان کے مطابق جماعت اسلامی شہر کی ترقی میں رکاوٹ بن چکی ہے اور اس کی سیاست صرف تنقید اور الزامات تک محدود ہو گئی ہے۔کرم اللہ وقاصی کا کہنا تھا کہ ماضی میں جماعت اسلامی کے میئرز کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، جبکہ موجودہ قیادت کے تحت کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جن میں سڑکیں، انڈرپاسز، اوورہیڈ برجز، پارکس اور کمیونٹی سینٹرز شامل ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جماعت اسلامی کے زیر انتظام 9 ٹاؤنز میں کرپشن عروج پر ہے اور کوئی نمایاں ترقیاتی کام نظر نہیں آ رہا، جس کے باعث جماعت اسلامی کا سیاسی مستقبل کراچی میں مخدوش ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت شہر کی بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہیں، جبکہ جماعت اسلامی تعمیری کردار ادا کرنے کے بجائے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی کے پاس کوئی مؤثر منصوبہ ہے تو وہ سامنے لائے، محض تنقید سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ میئر کراچی اور ان کی ٹیم شہر کی ترقی کے لیے بھرپور انداز میں کام جاری رکھے گی اور مخالفین کو کارکردگی سے جواب دیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*