کراچی: ڈسٹرکٹ ملیر میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے بکروں سے لدا ٹرک اور شہری سے 20 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہوگئے
بیوپاری نے مزید بتایا کہ 13 جون کو میرے بھائی نے تھرپارکر سے قربانی کے مزید 65 بکرے ٹرک میں لوڈ کرانے کے بعد ڈرائیور ظفر سمیت دیگر افراد کے ہمراہ روانہ کیے تھے۔
بکروں کا ٹرک جمعرات کی رات سوا تین بجے کے قریب پورٹ قاسم انڈسٹریل ایریا مہران ہائی وے روڈ نزد مکی شاہ درگاہ پہنچا تو سفید رنگ کی کار میں سوار 5 ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی کو سائیڈ دے کر رکوایا جس میں سے 2 کے پاس اسلحہ تھا اور انھوں نے ڈرائیور سمیت دیگر افراد کو اتار کر گاڑی میں بٹھا لیا اور ایک شخص بکروں کا ٹرک لے کر وہاں سے چلا گیا