کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں ملزمان خاتون سے شیرخوار بچی چھین کر فرار

کراچی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان خاتون سے شیرخوار بچی چھین کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن روبی موڑ کے قریب دو ملزمان خاتون سے 11 دن کی بچی چھین کر فرار ہوئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

خاتون کے شوہر نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ’اہلیہ بس سے اتری تھیں انہوں نے بچی کو سردی کی وجہ سے پلاسٹک کے کوٹ رکھا تھا، ملزمان نے جو کوٹ چھینا اس میں بیٹی موجود تھی۔

افسوسناک واقعہ مدینہ کالونی تھانے کی حدود میں پیش آیا جبکہ پولیس حکام نے قریبی تھانے اتحاد ٹاؤن کے ڈی ایس پی کو اس سے متعلق تحقیقات کی ہدایت کردی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے روڈ میپ تیار کیا جارہا کہ ملزمان کس طرف سے فرار ہوئے ہیں جبکہ پولیس کو واردات سے متعلق کچھ شواہد بھی ملے ہیں۔

اب سے کچھ دیر قبل ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کررہے ہیں جس کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی جائے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*