
کراچی (14 اگست 2026): جشن آزادی کے موقع پر شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جب کہ 94 زخمی ہو گئے۔
رات 12 بجتے ہی شہر قائد میں آزادی کا جشن شروع ہوا تو آتش بازی کے ساتھ کئی علاقوں می ہوائی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جب کہ 94 زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق پاپوش صرافہ بازار کے قریب نا معلوم سمت سے گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہوئی، جس کی شناخت ندا کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ہوائی فائرنگ کے واقعات لیاری، فائیو اسٹار چورنگی، ملیر، عزیز آباد، جمشید کوارٹرز، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد میں ہوئے۔
اس کے علاوہ عائشہ منزل، گلبہار، لائنز ایریا، ناظم آباد چاندنی چوک، کورنگی ساڑھے پانچ نمبر، پرانی سبزی منڈی، بلال کالونی، شریف آباد، گذری، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر پریڈی اور پاکستان بازار کے قریب بھی ہوائی فائرنگ کی گئی۔
