کراچی: گلشنِ اقبال میں این سی سی آئی اے کا کال سینٹر پر چھاپہ، غیر ملکیوں سے فراڈ کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی نے گلشنِ اقبال بلاک 6 میں ایک کامیاب چھاپہ مار کر غیر ملکی شہریوں سے فراڈ میں ملوث کال سینٹر کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے 6 ملزمان میں کال سینٹر کے مالکان اور آپریٹرز شامل ہیں جو غیر ملکی بینکوں کے نمائندے بن کر شہریوں سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کی حساس معلومات حاصل کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران موقع سے متعدد لیپ ٹاپس، موبائل فونز اور دیگر جدید الیکٹرانک آلات برآمد کر کے ملزمان کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*