
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پھلوں کے بیوپاری سے 35 لاکھ روپے اور 2 موبائل فون چھیننے کا انکشاف ہوا ہے۔ مدعی کے مطابق مسلح ملزمان نے انہیں گاڑی سمیت گلی میں لے جا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، ہاتھ پاؤں رسیوں سے باندھے اور الٹا پولیس کو بلا کر ڈکیتی کا شکار شہری کو ہی چور بتا دیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ 4 نامعلوم افراد سمیت 9 ملزمان کے خلاف درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
