
کراچی میں کے فور آگمینٹیشن پروجیکٹ کے پروجیکٹ مینیجر فیصل جاوید نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کے فور کی پائپ لائنوں کے لیے جنوری 2027ء سے شہر کی 20 سے زائد مرکزی سڑکوں پر تقریباً 96 کلومیٹر تک کھدائی کی جائے گی، جس کے باعث کراچی کے شہریوں کو اگلے 22 ماہ تک شدید ٹریفک جام کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؛ انہوں نے وضاحت کی کہ 72 ارب روپے کی لاگت سے ہونے والے اس پروجیکٹ کے ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے اور شہریوں کو کم سے کم زحمت دینے کی غرض سے پورا شہر ایک ساتھ کھودنے کے بجائے ایک سے تین کلومیٹر کے حصوں میں مرحلہ وار کام کیا جائے گا۔
