
ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ)
مورخہ 17 اپریل 2026
پریس ریلیز
پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے منگھو پیر سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ”بِلاگینگ” سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان بلال عرف بِلا (گینگ کا سرغنہ) ولد علی حیدر اور حمزہ ولد شاہ محمود کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1عدد پستول (بغیر لائسنس) اور 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں خصوصاً صدر، ناظم آباد، منگھوپیر، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور موبائل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ اور برآمدشدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0347900ً1111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ترجمان سندھ رینجرز
