کراچی: کے ایم سی کے اعلیٰ افسران کے گرد نیب کا گھیرا تنگ، ڈائریکٹر لینڈ طلب

کراچی: محکمہ لینڈ کے ایم سی کے ڈائریکٹر عدنان حیدر زیدی سے سرکاری اراضی کے حوالے سے نیب کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نیب کے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع دفتر میں ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی عدنان حیدر زیدی کو طلب کیا گیا، جہاں ان سے 7 گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر لینڈ سے سرکاری زمینوں کے ریکارڈ، پلاٹوں کی ملکیت، لیز اور ٹرانسفر سے متعلق معلومات حاصل کی گئیں۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاؤن، فریئر ٹاؤن اور جمشید ٹاؤن میں موجود سرکاری اراضی کے ریکارڈ کی بھی چھان بین کی گئی، جبکہ مذکورہ علاقوں میں موجود پلاٹوں کی ملکیت، لیز اور ٹرانسفر کے معاملات سے متعلق بھی سوالات کیے گئے۔

ترجمان کے ایم سی نے ڈائریکٹر لینڈ عدنان حیدر زیدی کی نیب میں طلبی کی تصدیق کردی ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*