کراچی: ڈیفنس فلیٹ تنازع کی انکوائری رپورٹ مکمل غلط دفعات لگانے پر متعلقہ اہلکار ذمہ دار قرار

کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ میں خواتین کے جھگڑے کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے انکوائری رپورٹ اے آئی جی کو بھیج دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار وسیم نے بتایا اہلکاروں کو اس نے فلیٹ میں بھیجا تھا، ایس ایس پی فدا حسین جانوری نے اہلکاروں کو بھیجنے کا حکم نہیں دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اہلکاروں کی تعیناتی ضلع کورنگی میں ہے، اہلکار نے کیمرہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے کہنے پر توڑا، ویڈیو میں نظر آنے والی خواتین ایس ایس پی فدا حسین کی رشتے دار ہیں، ایف آئی آر جھوتی درج کروائی گئی اب اگر متاثرہ فیملی مقدمہ درج کروانا چاہتی ہے تو کرواسکتی ہے۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انویسٹی گیشن میں ڈکیتی کی سیکشن کو پہلے ہی ختم کردیا گیا تھا، خواتین میں جھگڑا تھا جس پر ایف آئی آر میں غلط دفعات لگائی گئیں، ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایس ایچ او درخشاں اور آئی او کو بھی ذمہ دار قرار دیا جبکہ اہلکار وسیم نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*