کراچی: پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کا اونٹوں پر سوار ہوکر انوکھا احتجاج

کراچی : پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کا اونٹوں پر سوار ہوکر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا اور قافلہ گورنر ہاؤس کے باہر قائم دھرنا گاہ پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف جاری احتجاج کے 29 ویں روز شہر کے مختلف علاقوں سے پیدل مارچ اور اونٹوں پر مشتمل انوکھا قافلہ گورنر ہاؤس کے باہر قائم دھرنا گاہ پہنچ گیا۔

کیماڑی سے شتربانوں اور اونٹوں پر مشتمل ایک انوکھا قافلہ ریگل چوک پہنچا، جہاں سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان اور سیف الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں ریلی گورنر ہاؤس کی جانب بڑھی۔

اونٹ سواروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں کے خلاف نعرے درج تھے۔

مطاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرانے آئے ہیں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں پیٹرول ڈلوانا اب عام آدمی کے بس میں نہیں رہا، حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ مہنگائی سے ہر طبقہ شدید متاثر ہے۔

احتجاج کے سلسلے میں ایئرپورٹ ناتھا خان سے گورنر ہاؤس اور نارتھ کراچی پاور ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک کارکنان اور شہریوں نے طویل پیدل مارچ کیا۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ کی تو 20 ستمبر کو عوامی سیلاب کا رخ اسلام آباد کی جانب ہو گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*