کراچی: پوش علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے والا رکشہ گینگ پکڑا گیا؛ بوٹ بیسن پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر)پوش علاقوں میں رکشے میں واردتیں کرنے والے گینگ کے دو کارندے گرفتار،پولیس نے اسلحہ اور رکشہ برآمد کرلیاگیا،تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے دورانِ گشت کاروائی کرتے ہوئے رکشہ گینگ گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میں شاہ میر خان ولد شمروز خان اور سلمان ولد سکندر شامل ہےملزمان کے قبضے سے ایک عدد پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی برآمد کر لیا گیاملزمان رکشہ میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھےملزمان رکشے میں شہریوں کو بٹھا کر انہیں لوٹ لیتے تھےگرفتار ملزمان اس سے قبل بھی مختلف وارداتوں میں ملوث رہے ہیں دیگر مقدمات میں بھی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے جن کا ملزمان نے اعتراف بھی کیا ہےملزمان کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 232/2026، دفعہ 23-(I)-A سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت تھانہ بوٹ بیسن میں درج کر لیا گیا ہےگرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*