
کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی اورنگی ٹاﺅن کا مقامی رہنما عامر بھٹو کے قتل میں نامزد پانچ ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت سے بری کردیئے گئے بری ہونے والوں میںٹاﺅن چیئرمین اورنگی ٹاﺅن جمیل ضیاءڈائری بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاﺅن کے گلشن ضیاءمیں یوسی چیئرمین عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کو گزشتہ برس17 اپریل کو ان کے یوسی آفس میں سائل کے روپ میں حملہ آور نے گھس کر فائرنگ کا نشانہ بنایاتھا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد 18اپریل کو عامر بھٹو کے قتل کا مقدمہ درج کیاگیاتھا بعد ازاں تحقیقات میں کئی ملزمان پکڑے گئے جن کی مختلف ویڈیوز انٹروگیشن سامنے آتی رہیں ۔19مہینوں بعد ضمانت حاصل کرنے والے ٹاﺅن چیئرمین اورنگی ٹاﺅن جمیل ضےاءڈائری سمیت پانچ ملزمان کوانسداد دہشت گردی عدالت نمبر 6 نے عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا۔جمیل ضےاءڈائری نے نمائندے سے گفتگو میں اے ٹی سی عدالت سے بریت سے متعلق خبر کی تردید کی ہے۔
