کراچی ٹریفک الرٹ: ایم ٹی خان اور مائی کولاچی روڈ دوبارہ بند، آئی آئی چندریگر روڈ پر شدید دباؤ

کراچی کی مصروف ترین شاہراؤں میں سے ایک ایم ٹی خان روڈ اور مائی کلاچی روڈ کو ایک بار پھر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے صبح جناح برج سے پی آئی ڈی سی جانے والا روڈ چھوٹی ٹریفک کے لیے کھولا تھا اور مائی کولاچی روڈ پر پھاٹک سے جناح برج جانے والا روڈ  بھی چھوٹی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ پی آئی ڈی سی سے سلطان آباد تک روڈ چھوٹی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی تھی۔

سلطان آباد ٹریفک سیکشن سے مائی کولاچی پھاٹک تک روڈ ٹریفک کیلئے تاحال بند ہیں اور ٹریفک پولیس نے بتایا کہ  ایم ٹی خان روڈ تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے،  ایم ٹی خان روڈ پر رکاوٹیں لگاکر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ پی آئی ڈی سی پل پر کنٹینر لگاکر روڈ بند کردیا گیا ہے۔

ادھر مائی کلاچی آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے ہیں، ٹریفک کو پی آئی ڈی سی سے کھجور چوک کی طرف اور مائی کلاچی سے آنے والی ٹریفک کو واپس موڑ دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جناح برج سے آنے والی ٹریفک کو آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف بھیجا جا رہا ہے، جبکہ مائی کولاچی روڈ بند ہونے کی وجہ سے  آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*