کراچی: ناظم آباد اور سمن آباد پولیس کی کارروائی، اسمگل شدہ چھالیہ اور نان کسٹم پیڈ سگریٹس برآمد

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ناظم آباد اور سمن آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران اسمگل شدہ چھالیہ، غیر کسٹم پیڈ سگریٹ اور بھارتی گٹکا برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق ناظم آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر رکشے سے پلاسٹک کے کٹوں میں چھپائی گئی 70 کلو گرام اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کر کے ملزم جانان کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے رکشہ اور دیگر سامان ملا۔ دوسری کارروائی میں سمن آباد پولیس نے بھارتی گٹکا ‘آداب’ کے 7 ہزار ساشے اور ‘مونڈ’ و ‘ملانو’ سگریٹس کے 500 عدد برآمد کر کے دفعہ 550 کے تحت تحویل میں لے لیے۔ دونوں مقدمات میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*