کراچی میں گرمی کی شدت مزید 8 سے 9 روز برقرار رہنے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ انجم نذیر ضیغم کی جانب سے کراچی کے موسم، جاری شدید گرمی کی لہر اور آنے والی سردیوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ اکتوبر کراچی میں سال کا دوسرا گرم ترین مہینہ ہوتا ہے تاہم شہر میں گرمی کی شدت مزید 8 سے 9 روز برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

انجم نذیر ضیغم کا کہنا تھا کہ کراچی میں رات کے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، شہر میں سردی کا آغاز عموماً 15 دسمبر سے ہوتا ہے، جبکہ جنوری کے ابتدائی 10 روز سرد ترین دن ہوتے ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*