کراچی میں گرمی کی شدت 44 ڈگری تک محسوس؛ محکمہ موسمیات کا 3 مئی تک ہیٹ ویو الرٹ جاری

کراچی : شہر قائد میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 44 ڈگری تک جا پہنچا جبکہ اگرچہ اصل درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں سورج کی تپش نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے وسطی اور بالائی علاقوں کے لیے آج سے 3 مئی تک ہیٹ ویو الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

صوبائی دارالحکومت کراچی میں اگرچہ اصل درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم ہوا میں نمی اور گرم ہواؤں کے باعث گرمی کی اصل شدت 44 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔

اسی طرح حیدرآباد میں درجہ حرارت 40 ڈگری ہے لیکن وہاں بھی تپش کا احساس 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے برابر ہے۔

سکھر اور گھوٹکی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ، جیکب آباد، دادو اور لاڑکانہ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ اور نوابشاہ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے تین دنوں میں درجہ حرارت میں مزید 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کا امکان ہے۔

ماہرینِ صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، سر ڈھانپ کر رکھیں اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے پانی اور مشروبات کا استعمال بڑھا دیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*