کراچی میں کل سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری، ژالہ باری کی بھی پیشگوئی


کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں بدھ اور جمعرات کو گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں موسم کے حوالے سے اہم الرٹ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا کہ آج شام یا رات سے ایک نیا مغربی سسٹم کراچی میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، یہ سسٹم وقفے وقفے سے دو دن تک اثر انداز رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے چند مقامات پر بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بارش اور مغربی ہواؤں کے باعث اگلے دو دنوں میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہو سکتی ہے، جس سے گرمی کا زور ٹوٹنے کی امید ہے۔

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی الحال ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے اور موسم خشک ہے۔

آج شام یا رات سے ہی شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا آغاز ہو جائے گا ، شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اچانک بدلتے ہوئے موسم اور تیز ہواؤں کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*