کراچی میں ڈاکوؤں نے ایدھی سینٹر کے ملازمین سے 65 لاکھ روپے لوٹ لیے

ایدھی ہوم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی ایدھی ہوم سہراب گوٹھ پر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر لے گئے۔

انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ مسلح ڈاکوؤں نے ایدھی سینٹر کے ملازمین سے 65 لاکھ روپے لوٹ لئے، آج تنخواہوں کا دن تھا تو ملازمین میں تنخواہ تقسیم ہونا تھی، بینک سے رقم نکال کر لائی گئی تو 4ڈاکو تعاقب کرتے ہوئے پہنچے۔

اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران اور پولیس کی نفری پہنچ گئی جنہوں نے واردات سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے عینی شاہد کے بیان قلمبند کیے جارہے ہیں اور سی سی ٹی وی بھی حاصل کی جارہی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*