کراچی میں پانی کی فراہمی کی بہتری کے لیے واٹر کارپوریشن اور ایف ڈبلیو او میں 14 ارب کا معاہدہ

کراچی میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے واٹر کارپوریشن اور ایف ڈبلیو او میں معاہدے طے پاگیا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ڈملوٹی سے شہر کو اضافی پانی کی فراہمی کے لیے نئی پائپ لائن تعمیر کی جائے گی، منصوبے کی تکمیل کے بعد ڈیفنس اور کلفٹن کو یومیہ 10 ملین گیلن اضافی پانی ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ 14 ارب روپے کی لاگت کے حامل ڈملوٹی پائپ لائن منصوبے کی تعمیر کا آغاز آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ 12 ماہ میں مکمل منصوبے سے ڈیفنس اور کلفٹن میں پانی کی قلت کم کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ کراچی کو یومیہ مجموعی طور پر 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*