کراچی میں نجی اسکول سے دوسری جماعت کی بچی لاپتہ

اسکول میں چھٹی کے وقت میرا بیٹا اپنی بہن کا انتظار کرتا رہا مگر وہ نہیں آئی، والد

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں نجی اسکول سے دوسری جماعت کی بچی  پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ۔

تھانہ شاہ لطیف پولیس نے 8 سالہ بچی کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد سمیر شاہ کی مدعیت میں درج کر لیا ۔پولیس نے مقدمہ اغواء کی دفعہ 364 پی پی سی کے تحت درج کیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچی کے والد سمیر شاہ نے بتایا ہے کہ وہ گلشن عرفانی کے رہائشی ہیں اور رکشہ چلاتے ہیں۔میری 8 سالہ بیٹی 10دسمبر کو  اپنے بھائی بلال کے ساتھ گلشن عرفانی میں واقع نجی اسکول میں گئی۔

والد نے کہا کہ اسکول میں چھٹی کے وقت میرا بیٹا اپنی بہن کا انتظار کرتا رہا۔میری بیٹی نہیں آئی جس کے بعد بیٹا گھر لوٹ آیا۔میں فوری اسکول گیا مگر بیٹی  نہیں ملی۔ محلے والوں اور رشتے داروں کے ہمراہ بیٹی کو تلاش کیا۔میری بیٹی کو نامعلوم دشمنی کی بنیاد پر نامعلوم ملزم یاملزمان نےاغواء کرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*