کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس؛ متاثرہ شخص کے بعد اہلیہ میں بھی وائرس کی تصدیق

کراچی(17 اپریل 2026): شہر میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جہاں متاثرہ خاندان میں شوہر کے بعد اب اہلیہ میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

 محکمہ صحت کے مطابق ملیر کا رہائشی 42 سالہ شخص اسپتال سے صحتیاب ہوکر گھر منتقل ہوچکا ہے، تاہم اب اس کی 41 سالہ اہلیہ میں علامات ظاہر ہونے پر انہیں اسپتال داخل کر لیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو علاج کی تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ اچھی خبر یہ ہے کہ متاثرہ فیملی کے بچوں میں منکی پاکس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی۔

رواں سال کراچی میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے۔ وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر محکمہ صحت نے صوبے بھر میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*