کراچی میں غیر متعلقہ کھدائی کے باعث بجلی کے 2 ہزار فالٹس کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ بتا دی

کراچی : شہر قائد میں کھدائی کے دوران بجلی کے 2 ہزار کے قریب فالٹس کا انکشاف سامنے آیا، بغیر رابطہ کئے کھدائی سے زیر زمین کیبلز کو نقصان پہنچنا بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجوہات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 2026 کے دوران سڑکوں اور دیگر مقامات پر کھدائی کے باعث بجلی کے تقریباً 2 ہزار فالٹس سامنے آئے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ زیرِ زمین بجلی کیبلز کو نقصان پہنچنے کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بعض واقعات میں زیرِ زمین کیبلز کی مرمت کے باعث بجلی کی بحالی میں 24 گھنٹے سے زائد وقت بھی لگا، جبکہ 456 واقعات میں نقصان کے ذمہ دار افراد یا اداروں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

کے ای نے کہا کہ بغیر رابطہ کئے کھدائی سے زیر زمین کیبلز کو نقصان پہنچنا بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجوہات ہیں ، ایسے واقعات سے رہائشی علاقوں اور کاروباری مراکز میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔

ترجمان نے اپیل کی ہے کہ سڑکوں یا دیگر مقامات پر کھدائی سے قبل متعلقہ انتظامیہ اور اداروں سے رابطہ کیا جائے اور زیرِ زمین بجلی، پانی، گیس اور ٹیلی کام نیٹ ورکس کی موجودگی کی تصدیق کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی طریقہ کار پر عملدرآمد شہریوں اور بنیادی سہولتوں کی بلا تعطل فراہمی کیلئے اہم ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*