کراچی میں سمندری پانی کو میٹھا بنانے کا منصوبہ؛ سندھ حکومت اور چینی گروپ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

کراچی میں پانی کی شدید قلت دور کرنے کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے دورہ چین کے دوران ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں سندھ حکومت اور چینی گروپ LUCION TDR کے درمیان سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے (Desalination) کے منصوبے پر مفاہمتی یاداشت (MoU) طے پا گئی ہے؛ اس تاریخی معاہدے پر سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے دستخط کیے، جس کا بنیادی مقصد شہرِ قائد کی بڑھتی ہوئی آبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانا ہے۔ اس منصوبے کے تحت چینی گروپ کراچی میں واٹر پلانٹس لگانے کے لیے تکنیکی و مالی تعاون فراہم کرے گا، جسے شہر میں پانی کے بحران کے مستقل حل کی جانب ایک بڑا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے؛ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف شہریوں کو پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی بلکہ صنعتوں کے لیے بھی پانی کی دستیابی آسان ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ کراچی کو اس وقت اپنی ضرورت سے کم پانی فراہم کیا جا رہا ہے اور یہ منصوبہ مستقبل میں شہر کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی وفاقی و صوبائی کوششوں کا حصہ ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*