کراچی میں تاجروں کا شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان! وکلاء سے تصادم اور گرفتاریوں پر الیکٹرونکس مارکیٹیں کل بند رکھنے کی کال

کراچی(کرائم رپورٹر)ریمبو سینٹر کے تاجروں کے ساتھ وکلاءکی مدبھیڑ‘ فائرنگ اور پر تشدد واقعے کے دو مقدمات درج‘ تاجر برادری سر جوڑ کر بیٹھ گئی‘ پولیس کی زیادتیوں اور وکلاءکی بدمعاشی کے خلاف ہڑتال کی کال دیدی‘ اگر معاملہ آج حل نہ ہوا تو جمعرات کو شٹر ڈاﺅن ہڑتال کریں گے سڑک بلاک کردیں گے۔ صدر الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن رضوان عرفان کی پریس کانفرنس‘کہا کہ غنڈہ گردی نہ ماضی میں برداشت کی ہے اور نہ اب برداشت کریں گے ایک واقعے کے دو مقدمات سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے تاجروں کو تحفظ فراہم کیاجائے‘ تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریمبو سینٹر کے تاجروں پر فائرنگ‘ تشدد‘ بد سلوکی اور دو مقدمات کے اندراج پر تاجر برادری نے بدھ کی شام 6بجے کیڈا کے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس کی ‘ الیکٹرانکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایک واقعے کے دو مقدمات سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے شہر مےں ہو کیا رہا ہے یہ سب سے سمجھ بالاتر ہے۔صدر الیکٹرونکس مارکیٹ کراچی رضوان عرفان نے کل جمعرات کو الیکٹرونکس مارکیٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔رضوان عرفان نے کہا کہ ریمبو سینٹر کے دکانداروں کی غیرقانونی گرفتاری کیخلاف احتجاج کریں گے اور الیکٹرونکس مارکیٹیں کل بطور احتجاج بند رہیں گی، ریمبو سینٹرکے دکانداروں کی گرفتاری کےخلاف الیکٹرونکس مارکیٹیں بند رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ریمبو سینٹر کی پہلی منزل کا راستہ بند کرنے کے معاملے پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہمارے 5دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ہے آج رات تک مقدمات واپس نہ لیے تو کل الیکٹرونکس مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ریمبو سینٹر گزشتہ روز سے تاحال بند ہے۔رضوان عرفان نے اپنے دفتر میں کی جانے والی گفتگو میں کہاکہ کوئی آتا ہے دکانوں کوتالے لگاتا ہے مارکیٹوں کو نوگو ایریا بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رریمبوسینٹر کے تاجروں پر مبینہ غنڈہ گردی کے خلاف کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن میدان میںہے تاجروں پر فائرنگ اور تشدد کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں اور تاجروں کے خلاف درج مبینہ جھوٹی ایف آئی آر واپس لینے کی اپیل کی ہے رضوان عرفان نے کہاکہ ریمبوسینٹر کے تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے تاجروں کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،ریمبوسینٹر کے تاجروں کے مسائل پر کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہنگامی بنیادوں پر مسائل حل کا مطالبہ تاجروں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور فائرنگ کے معاملے پر الیکٹرونکس ایسوسی ایشن فوری حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*