کراچی: موسمیات کے قریب پانی کےگڑھے میں گرکر 3 سالہ بچی جاں بحق

کراچی میں پانی کےگڑھے میں گر کر 3 سال کی بچی جاں بحق ہو گئی۔

یہ افسوسناک واقعہ گلستان جوہر  میں موسمیات کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہےکہ گڑھوں کو فوری طور پر بند کر کے حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب  سلطان آباد نیو حاجی کیمپ میں گٹر سے لڑکے کی لاش ملی ہے،لاش 12 سال کے ابوبکرکی ہے جو 3 روز سے لاپتہ تھا۔

چچاجاوید نے بتایا کہ علاقے میں گٹر کی صفائی کے لئے ڈھکنا کھلا ہوا تھا، ابوبکرپانچویں جماعت کا طالب علم اور پھل فروش کا بیٹا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*