کراچی: مئی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات نے نئی ہیٹ ویو کی پیشگوئی کر دی

کراچی (5 مئی 2026): شہر قائد ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے ایسے میں محکمہ موسمیات نے مئی میں بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔

ملک بھر کی طرح کراچی بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں رکنے سے ہیٹ ویو کی لہر جاری ہے۔ پیر کو رواں موسم گرما کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا اور گزشتہ روز گرمی کے باعث 10 شہریوں کی اموات کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں فی الحال رواں ماہ مئی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 7 مئی سے سندھ میں ایک اور ہیٹ ویو کی لہر کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج سے درجہ حرارت کم ہونے کا امکان ہے، تاہم 13 مئی کے بعد سے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

آج صبح کراچی کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان تک جانے کا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*