کراچی: ضلع وسطی میں اسٹریٹ کرائمز کے خلاف پولیس کی سخت ناکہ بندی، ایس ایس پی ڈاکٹر عمران خان کا سیکیورٹی پوائنٹس کا جائزہ

کراچی(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی وسطی ڈاکٹر عمران خان کی سڑکوں پر ناکہ بندی‘ ڈسٹرکٹ میں پولیس الرٹ‘اسٹریٹ کرائمز کے خلاف پولیس نے سخت مورچہ بندی شروع کردی ہے‘ غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی وسطی پولیس کو وارننگ جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب ایس ایس پی وسطی ڈاکٹر عمران خان نے سینٹرل کے مختلف مقامات پر سخت ناکہ بندی کی‘عائشہ منزل IRC امام بارگاہ گلبرگ تھانے کی حدود میں قائم اسنیپ چیکنگ پوائنٹ کا معائنہ کیا گیا۔ فائر بریگیڈ سہراب گوٹھ سمن آباد تھانے کی حدود میں قائم اسنیپ چیکنگ پوائنٹ بھی چیک کیا گیا۔D-7 بس اسٹاپ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں قائم اسنیپ چیکنگ پوائنٹ کا بھی سرپرائز وزٹ کیا گیا۔ تمام پوائنٹس پر تعینات نفری، اسنیپ چیکنگ کے طریقہ کار اور سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا گیا۔ اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مو¿ثر انداز میں چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اسنیپ چیکنگ کے دوران شہریوں کو غیر ضروری پریشانی سے بچاتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ پولیس لائٹس والے بیریئرز کا مو¿ثر استعمال کرتے ہوئے چیکنگ پوائنٹس کو مزید محفوظ اور فعال بنانے کی ہدایت کی گئی۔ جوائنٹ اسنیپ چیکنگ پوائنٹس پر متعلقہ تھانوں کی نفری باہمی رابطے اور مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ مشترکہ چیکنگ کرے۔ دورانِ ڈیوٹی تمام افسران و جوان مکمل الرٹ رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائیں۔ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت روکنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اسنیپ چیکنگ مزید مو¿ثر بنانے کی ہدایت۔ ڈیوٹی میں غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، افسران و جوان مستعدی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*