
کراچی میں آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے حملوں اور شہریوں کی حفاظت کو درپیش خطرات کے پیشِ نظر رکن سندھ اسمبلی محمد عامر صدیقی نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریکِ التوا جمع کروا دی ہے۔ تحریک کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس سنگین شہری مسئلے پر ایوان میں فوراً بحث کرائی جائے اور کتوں کی افزائش کو روکنے سمیت شہریوں کی دیکھ بھال کے لیے مستقل بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ دستیاب سرکاری و طبی اعداد و شمار کے مطابق شہر میں رواں برس کتوں کے کاٹنے کے واقعات 30 ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں، جس پر قانون سازوں نے بلدیاتی اور طبی اداروں سے فوری اور جامع حکمتِ عملی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

