کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں میر رضا کمیشن کی کارروائی کا آغاز، ویڈیو لنک کے ذریعے بیانات ریکارڈ کرنے کا فیصلہ

سندھ ہائیکورٹ میں میر رضا کمیشن کی کارروائی کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے، جس میں کراچی سے باہر موجود گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے ویڈیو لنک کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ کمیشن کی جانب سے انسپکٹر محمد علی کو روسٹرم پر طلب کر کے اہم سوالات کیے گئے، جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ انویسٹی گیشن ٹیم کا حصہ ہیں اور لیٹر کے ذریعے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حصول کے لیے ہسپتال گئے تھے۔ کارروائی کے دوران بزنس منیجر شیری، اکاؤنٹنٹ عمیر اور مبینہ انویسٹر اسد علی بٹ پیش ہوں گے جبکہ آسٹریلیا میں مقیم انویسٹر حسن تنولی کو بھی ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ای نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*