
کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن اور اس کے اطراف کے رہائشی علاقوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق، واٹر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ریسکیو 1122 کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ، بھی خود ٹیموں کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔
اس صورتحال کے پیش نظر، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دیگر حکام کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر نے وزیراعلیٰ کو جاری آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
