کراچی: دو دریا کے قریب گاڑی میں شہری کے قتل کا معاملہ پولیس کی 48 گھنٹوں میں کارروائی، پولیس کانسٹیبل اسرار گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے سی ویو دو دریا کے قریب گاڑی میں شہری کے قتل کا معمہ ساؤتھ پولیس نے 48 گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزم اسرار پولیس کانسٹیبل ہے جو فارن سیکیورٹی سیل میں تعینات اور سول لائنز میں رہائش پذیر ہے۔پولیس کے مطابق واردات کے وقت ملزم پولیس یونیفارم میں گاڑی کے اندر موجود تھا، فائرنگ کے بعد ملزم نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگائی، جس کے بعد گاڑی کچھ فاصلے پر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر رک گئی۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملزم جائے وقوعہ سے پیدل کچے راستے سے ایک مقام پر پہنچا، جہاں اس نے ایک شہری سے لفٹ لی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم پولیس میں بھرتی ہونے سے قبل مقتول کا سیکیورٹی گارڈ بھی رہ چکا ہے۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا، جبکہ دورانِ تفتیش ملزم کی جانب سے پولیس کو متضاد بیانات دیے جارہے ہیںپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے دیگر پہلوؤں سمیت قتل کے محرکات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*