کراچی : خیابان اتحاد پر جاں بحق فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کے والد نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی: خیابان اتحاد پر جاں بحق فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کے والد نے ملزم کو معاف کردیا اور دونوں فریقین کے درمیان صلح نامہ کی کاپی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں خیابان اتحاد پر صبا سگنل پر حادثے میں رائیڈر کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر دونوں فریقین کے درمیان صلح نامہ کی کاپی سامنے آگئی۔

صلح نامے میں کہا گیا کہ متوفی فرحان کے والد گل زمان نے ملزم حسن کومعاف کردیا ، کلفٹن کا رہائشی گل زمان بلاول ہاؤس میں ڈرائیور کی نوکری کرتا ہے۔

گل زمان نے صلح نامے میں بیان میں کہا کہ اللہ کی رضا کے لیے حسن کو معاف کرتا ہوں، خبر ملی بیٹے کو کار سوار نے غفلت اور تیز رفتاری سے ہٹ کیا، حادثہ اتفاقی طور پر پیش آیا۔

متوفی فرحان کےوالد نے کہا میں اور میرے دیگررشتہ دارکسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے، میں نے اللہ کی رضا کیلئے کار والے کو معاف کیا۔

صلح نامے میں مزید کہا گیا کہ ہم اپنے بیٹے کی میت لے کر تدفین کیلئے آبائی علاقے جانا چاہتے ہیں، کار ڈرائیور حسن بھنگوار، اصغر بھنگوار کا بیٹا اور سردار علی اکبر بھنگوار کا پوتا ہے۔

کراچی:پولیس کوبیان میں حسن بھنگوار نے بتایا دوست کے ساتھ کہیں جارہا تھا کہ خیابان اتحاد پر اچانک موٹر سائیکل سوار سڑک کےدرمیان آگیا، موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کار الٹ کر دوسری سڑک پرچلی گئی۔

حسن بھنگوار کا کہنا تھا کہ گاڑی دوسری سڑک پر جاکر فوڈڈیلیوری رائڈرسےٹکرائی، حادثے کے بعد میں اور رائیڈر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت کار کی رفتار کم سے کم 130 سے 140 کے درمیان رہی ہوگی، متوفی کی تدفین کے بعد ورثا سے ایک مرتبہ پھر رابطہ کیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*