کراچی: جولائی کے مہینے میں 492 موٹرسائیکلیں اور 12 کاریں چھینی گئیں، سی پی ایل سی رپورٹ

سیٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (CPLC) کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں گزشتہ ماہ جولائی کے دوران جرائم کی شرح میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہر میں 492 موٹرسائیکلیں اور 12 کاریں چھینی گئیں، جبکہ شہریوں کی 2 ہزار 648 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔ علاوہ ازیں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی مختلف وارداتوں میں 1 ہزار 846 موبائل فونز چھینے گئے جبکہ شہر میں بھتہ خوری کے بھی 18 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*