کراچی: جمشید ٹاؤن میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 100 سے زائد بھکاری حراست میں لے لیے گئے

کراچی(23 فروری 2026): شہرِ قائد میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف مہم تیز کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جمشید ٹاؤن نے بڑی کارروائی کی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر جمشید ٹاؤن کی ہدایت پر گزشتہ چار روز کے دوران مختلف علاقوں سے 100 سے زائد پیشہ ور بھکاریوں کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے حکام نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد میں سے 21 خواتین گداگروں کو اصلاحی مقاصد کے لیے ایک مقامی فلاحی تنظیم کے سپرد کیا گیا ہے، جبکہ 14 سخت گیر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ضابطے کے تحت باقاعدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق اس مہم کا مقصد سڑکوں اور چوراہوں پر شہریوں کو ہراساں کرنے والے پیشہ ور گروہوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کریک ڈاؤن آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا تاکہ شہر میں گداگری کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکا جا سکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*