کراچی: تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مشتعل افراد کا حملہ، ایس ایچ او زخمی

کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ہوٹل مالکان کے حملے سے ایس ایچ او  تھانہ حیدری مارکیٹ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سمن آباد میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

 پولیس نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ہوٹل مالکان اور ان کےکارندوں نے  پولیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ حیدری مارکیٹ اور ایک سپاہی زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ ٹاؤن میونسپل انتظامیہ کے کچھ افراد بھی زخمی ہوئے جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*